امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وکلاءکی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی

جمعہ 30 مئی 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وکلاءکی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل عمران شفیق کی عدم دستیابی کے باعث معاون وکیل نے عدالت کو بتایاکہ وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میں ہونے کی وجہ سے ہائیکورٹ پیش نہیں ہو سکے۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ عدالت نے وکیل درخواست گزار کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔ گزشتہ سماعت پر وکیل عمران شفیق نے عافیہ صدیقی کی جانب سے ترمیم شدہ پٹیشن دائر کرنے کی استدعا کی تھی۔عدالت نے وکیل عمران شفیق کو ایک ہفتہ میں ترمیم شدہ پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔