کراچی میں ملزمان نے سونے کی بالیاں اتار کر بچی کو گٹر میں پھینک دیا،تینوں ملزمان گرفتار

جمعہ 30 مئی 2025 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ملزمان نے سونے کی بالیاں اتار کر 8 ماہ کی بچی کو گٹر میں پھینک دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں سونے کی بالیاں اتار کر بچی کو گٹر میں پھینکنے والے تینوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار تین ملزمان نے بچی کے کان سے سونے کی بالیاں اتارنے کر اعتراف کیا ہے، ملزمان میں شوکت، اللہ ڈنو اور کامران شامل ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کے ایک اور ساتھی کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق بچی کے کانوں سے بالیاں اتار کر سیوریج لائن پر چھوڑ دیا گیا تھا، گردن گٹر لائن سے اوپر ہونے کی وجہ سے بچی زندہ بچ گئی۔واضح رہے کہ ابراہیم حیدری سے گزشتہ روز گمشدہ 8 ماہ کی بچی جمعہ کو ملی تھی۔

(جاری ہے)

ملیر کے ایس ایس پی کاشف عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچی کے کانوں سے سونے کی بالیاں اتاری گئیں،بالیاں کسی رشتہ دارخاتون کے پاس ہیں،برآمدگی کی کوشش کی جاری ہے،گرفتارملزمان نے بچی کے کانوں سے بالیاں نوچ کراتارنے کااعتراف کیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتارملزمان میں شوکت،اللہ ڈنواورکامران شامل ہیں،ملزمان نے اعتراف کیاکہ وہ سونے کی بالیاں چوری کرنے کی نیت رکھتے تھے،واردات میں خاتون کے بھی ملوث ہونے کاانکشاف ہواہے،گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق گرفتارملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کاآغاز کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :