Live Updates

بجٹ ، ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے اجلاس 2جون کوطلب

رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے 9جون ، پارلیمنٹ میں بجٹ 10جون کو پیش کیا جائے گا،ذرائع

جمعہ 30 مئی 2025 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 2025-26کیلئے ایک ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام اور سالانہ ترقیاتی منصوبے کی منظوری کیلئے سالانہ منصوبہ رابطہ کمیٹی(اے پی سی سی)کا اجلاس 2جون کو طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق اے پی سی سی کی منظوری کے بعد اسی ہفتے وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں رواں مالی سال کا قومی اقتصادی سروے 9جون جبکہ پارلیمنٹ میں نئے مالی سال کا بجٹ 10جون کو پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے مجوزہ پی ایس ڈی پی کے تحت سڑکوں کی تعمیر کیلئے 170ارب، پانی کے منصوبوں کیلئے 140ارب، پاور ڈویژن کیلئے 105ارب روپے اور ہائر ایجوکیشن کیلئے 50ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔اسی طرح نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 4ارب رکھنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق انفارمیشن اور صنعت و پیداوار کے لیے تین، تین ارب رکھنے کا امکان ہے، میری ٹائم کیلئے 3.5ارب روپے، بین الصوبائی رابطے کیلئے ڈیڑھ ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات