سابق ایم پی اے فرید خان قتل کیس،عتیق الرحمن کی بریت کیخلاف درخواست خارج

جمعہ 30 مئی 2025 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فرید خان کے قتل کے کیس میں نامزد سابق ایم پی اے عتیق الرحمن کی بریت کے خلاف درخواست خارج کر دی۔جمعہ کوپی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فرید خان کے قتل کے کیس میں نامزد سابق ایم پی اے عتیق الرحمن کی بریت کے خلاف دائر اپیل کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس کامران حیات میاں خیل نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے سابق ایم پی اے عتیق الرحمن کی بریت کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔دوران سماعت ملزم عتیق الرحمن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قتل کا واقعہ 3جون 2013 کو کوہاٹ میں پیش آیا تھا، مقدمے میں عتیق الرحمن کو دیگر ساتھیوں سمیت نامزد کیا گیا تھا، مقدمہ کوہاٹ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلا، ٹھوس شواہد نہ ہونے کی بنیاد پر عدالت نے ملزم کو بری کر دیا تھا، بریت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔پشاور ہائی کورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد اپیل خارج کی۔