Live Updates

حکومت عوام کو عید کا تحفہ دینے کیلئے تیار

یکم جون سے پٹرول 60 پیسے سستا ہونے کا امکان، ڈیزل کی قیمت میں بھی 28 پیسے کی کمی متوقع

muhammad ali محمد علی ہفتہ 31 مئی 2025 00:37

حکومت عوام کو عید کا تحفہ دینے کیلئے تیار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2025ء) حکومت عوام کو عید کا تحفہ دینے کیلئے تیار، یکم جون سے پٹرول 60 پیسے سستا ہونے کا امکان، ڈیزل کی قیمت میں بھی 28 پیسے کی کمی متوقع۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود حکومت کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف دیے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جون سے حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں انتہائی معمولی کمی کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم جون سے پٹرول کی قیمت میں 60 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمت میں 28 پیسے فی لیٹر کی ممکنہ کمی کا امکان ظاہر ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کے آپشن پر بھی غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آ چکی ہیں، تاہم اس کے باوجود حکومت کی جانب سے اس کا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں میں اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی کو ہوشربا 100 روپے فی لیٹر مقرر کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بھی عائد ہو سکتا ہے۔ حکومت آئندہ مالی سال کے دوران صرف پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام کی جیبوں سے 1400 ارب روپے نکالنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان اقدامات کی صورت میں عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود عوام کو کسی قسم کا ریلیف ملنے کا امکان کم ہے۔ جبکہ پٹرولیم مصنوعات سستی نہ ہونے سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔            
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :