وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ سےسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی ملاقات

منگل 19 اگست 2025 19:55

وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ سےسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سےسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ملاقات کی۔انہوں نے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل نیشن وژن پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزارت آئی ٹی سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر اور سپیکر پنجاب اسمبلی کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملک احمد خان نے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں ہونے والی ترقی کو سراہا جبکہ ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور صوبائی تعاون کے حوالے سے تجاویز زیر غور آئیں۔ملک احمد خان نے جدید ٹیکنالوجی، ایمرجنگ ٹرینڈز اور ڈیجیٹائزیشن پر گفتگو کی۔