
یوکرین: روسی حملوں میں بچوں سمیت عام شہریوں کی ہلاکت کی مذمت
یو این
منگل 19 اگست 2025
19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے یوکرین میں شہری آبادی پر روس کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں آئے روز بچوں سمیت بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکت ہو رہی ہے۔
ادارے نے شہری آبادی پر حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رات گئے خارکیئو اور ژیپوریژیا میں روس کے ڈرون حملوں میں تین بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یوکرین میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے نگران مشن نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ یوکرین کو اس جنگ میں بدترین انسانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب مجموعی طور پر 286 شہری ہلاک اور 1,388 زخمی ہوئے۔
(جاری ہے)
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلسنکی اور یورپی ممالک کے رہنما جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ روز امریکی صدر نے اسی معاملے پر ریاست الاسکا میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی ملاقات کی تھی۔
رہائشی علاقوں میں تباہی
خارکیئو پر گزشتہ رات حملے کے بعد یوکرین کے حکام کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ایک رہائشی عمارت کی چھت اور بالائی منزلوں کو تباہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ خارکیئو ملک کے شمال مشرقی حصے میں روسی سرحد سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ یوکرین کا دوسرا بڑا شہر ہے جسے اس جنگ میں بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
گزشتہ رات جنوبی شہر ژیپوریژیا کے رہائشی علاقے پر روس کے حملے میں تین افراد ہلاک اور تقریباً 20 زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرین کے حکام نے بتایا ہے کہ اس حملے میں 88 ڈرون اور متعدد میزائل داغے گئے۔
کئی شہروں پر حملے
جون اور جولائی کے درمیانی عرصہ میں بیشتر ہلاکتیں یوکرین کی حکومت کے زیرانتظام علاقوں میں محاذ جنگ کے قریب ہوئیں۔ اس سے روسی فوج کی جانب سے علاقے پر قبضے کے لیے سخت عسکری کارروائی کا اندازہ ہوتا ہے۔
اگرچہ جولائی میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں اور دیگر گولہ بارود سے جون کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد کم جانی نقصان ہوا لیکن نیپرو، خارکیئو اور دارالحکومت کیئو میں ہلاک و زخمی ہونے والے 40 فیصد شہری انہی میزائلوں اور اسلحے کا نشانہ بنے۔
مختصر فاصلے پر مار کرنے والے ڈرون شہریوں کی ہلاکتوں کا دوسرا بڑا سبب تھے اور ایک چوتھائی انسانی نقصان (64 ہلاک اور 337 زخمی) انہی سے ہوا۔
مشن نے بتایا ہے کہ جون میں شہریوں کی تقریباً 98 فیصد ہلاکتیں ایسے علاقوں میں ہوئیں جو یوکرین کی عملداری میں ہیں۔ اس دوران یوکرین بھر کے 18 شہر اور دارالحکومت کیئو حملوں کا نشانہ بنتے رہے۔
مزید اہم خبریں
-
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر 2025ء کے آخری ہفتے میں کروانے کا حکم
-
غزہ جنگ بندی مذاکرات میں شامل تمام فریق ’پرامید‘ ہیں، حماس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
صدرِمملکت آصف علی زرداری کا ضلع اورکزئی میں جرات مندانہ کارروائی پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا آزاد کشمیر میں معاملات خوش اسلوبی سے حل ہونے پر اطمینان کا اظہار
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اورکزئی آپریشن میں 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت پاک فوج کے جرأت مند جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
-
امیر بالاج قتل کیس؛ ملزم گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سرکاری ادارے کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی کے قتل کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب
-
اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ ہونا شرمندگی کا باعث ہے.چیف الیکشن کمشنر
-
بھارت کے لیے برٹش ویزا قوانین میں کوئی نرمی نہیں، اسٹارمر
-
سوئی ناردرن نے گھریلو گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کر دی
-
پیپلز پارٹی کا حکومت کی ہر قانون سازی پر اثر انداز ہونے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.