آئی جی پنجاب کا بہاولنگرمیں پانی کےتنازعہ پر فائرنگ سے باپ، بیٹوں سمیت 3 افراد کے قتل کا نوٹس،آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی

ہفتہ 31 مئی 2025 00:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہاولنگر تھانہ صدر کی حدود میں پانی کے تنازعہ پر فائرنگ سے باپ، بیٹوں سمیت 3 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بہاولنگر کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تہرے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سینئر پولیس افسران نے فوری موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے۔ مقتولین میں 55 سالہ محمد امین، 30 سالہ وحید ور 28 سالہ سعید شامل ہیں۔ ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔