وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سوراب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی رہائشگاہ اور بینک پر حملے کی مذمت

ہفتہ 31 مئی 2025 00:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سوراب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی رہائشگاہ اور بینک پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے سمیت دیگر بھارتی پراکسیز کے بزدلانہ حملے کسی صورت عوام اور سکیورٹی فورسز کا مورال کم نہیں کرسکتے۔ جمعہ کو وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے جاری بیان میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سوراب میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت بلیدی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان کا امن خراب کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سوراب میں سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے دہشتگرد پسپا ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پراکسیز مسلسل بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کررہی ہیں، بی ایل اے سمیت دیگر بھارتی پراکسیز کے بزدلانہ حملے کسی صورت عوام اور سکیورٹی فورسز کا مورال کم نہیں کرسکتے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پراکسیز اب کھل کر سامنے آرہی ہیں، سکیورٹی فورسز ان کا جلد خاتمہ یقینی بنائیں گی۔

متعلقہ عنوان :