
افریقہ میں استعماریت اور غلامی کے نقصانات کا ازالہ ضروری، گوتیرش
یو این
ہفتہ 31 مئی 2025
03:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 31 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ افریقہ کے لوگوں کو غلامی اور استعمار سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کریں اور انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔
اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں 'افریقن ڈائیلاگ سیریز' کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ براعظم افریقہ لامحدود اور امکانات کا حامل براعظم ہے۔
لیکن طویل عرصہ تک غلامی، اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت اور استعمار سے ان پر مسلط کی جانے والی ناانصافیوں کا نہ تو اعتراف کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کا ازالہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ نے تواتر سے کہا ہے کہ غلامی اور اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں اور افریقی النسل لوگوں کے ساتھ روا رکھی گئی اس ناانصافی اور ظلم کا ازالہ ہونا چاہیے۔
(جاری ہے)
سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ان لوگوں کو انصاف اور ازالے کی فراہمی کی تحریک دنیا بھر میں زور پکڑ رہی ہے اور اس کا اظہار گزشتہ سال ختم ہونے والی افریقی النسل لوگوں کی دہائی کو مزید 10 سال تک توسیع دینے کے اعلامیے سے بھی ہوتا ہے۔ گزشتہ دہائی میں 30 سے زیادہ رکن ممالک نے ایسے قوانین بنائے جن کی بدولت نسلی امتیاز سے بہتر طور پر نمٹا جا سکتا ہے۔
تاہم، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید بہت سا کام ہونا باقی ہے جس کا مقصد تقسیم بڑھانا نہیں بلکہ ان لوگوں کے زخموں کا اندمال ہونا چاہیے۔نوآبادیات کا طویل سایہ
انتونیو گوتیرش نے کہا کہ نسل پرستی اور استحصالی نظام کی جڑیں بہت گہری ہیں جنہوں نے استعمار اور غلامی کا خاتمہ ہونے کے باوجود افریقہ اور افریقی النسل لوگوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
نوآبادیات کے خاتمے سے افریقہ کے ممالک یا لوگ اس ڈھانچے اور تعصبات سے آزاد نہیں ہوئے جنہوں نے ان کے خلاف استعماریت کو ممکن بنایا۔ درحقیقت جب اقوام متحدہ کا قیام عمل میں آیا اور بیشتر عالمی نظام تشکیل پائے تو بہت سے افریقی ممالک اس وقت بھی نوآبادیاتی غلامی کا شکار تھے۔

جب ان ممالک نے آزادی حاصل کی تو انہیں ایسا نظام ورثے میں ملا جو وہاں رہنے والے لوگوں کے بجائے دوسروں کی خدمت کے لیے بنا تھا۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فائلیمن یانگ نے کہا کہ غلامی کی تاریخ کو رکن ممالک میں تعلیمی نصاب کا حصہ ہونا چاہیے اور اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں نصب 'واپسی کی محراب' جیسی یادگاروں کے ذریعے اس معاملے میں آگاہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہ حقیقی تاریخ کا علم ترقی کی جانب پیش رفت میں طاقتور رہنمائی دے سکتا ہے۔
انصاف اور ازالہ
انتونیو گوتیرش نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام میں پائی جانے والی عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے دنیا کو بین الاقوامی مالیاتی نظام میں درستگی لانا ہو گی جس سے افریقہ اور غرب الہند کے ترقی پذیر ممالک پر بوجھ پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے بالخصوص قرضوں کی فراہمی اور واپسی کے نظام میں اصلاحات درکار ہیں جو ان ممالک کی معیشتوں کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے متعدد جائزوں سے ثابت ہے کہ بعض غریب ممالک کو قرضوں کی ادائیگی پر اس سے کہیں زیادہ وسائل خرچ کرنا پڑتے ہیں جو وہ صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خرچ کرتے ہیں۔
سیکرٹری جنرل نے ان ممالک میں ماحول دوست توانائی کے ڈھانچے پر بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا کیونکہ موسمیاتی تبدیلی میں کوئی کردار نہ ہونے کے باوجود یہ اس مسئلے سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے سلامتی کونسل میں افریقی ممالک کو مستقل نشست دینے کے مطالبے کا اعادہ بھی کیا۔
فائلیمن یانگ نے رکن ممالک سے کہا کہ وہ سیکرٹری جنرل کی ان باتوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں کیونکہ اب سفارشات کو حقوق، معذرتوں کو عملی اقدامات اور خواہشات کو احتساب میں بدلنے کا وقت ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.