لاہور سیشن کورٹ ، قتل کے مقدمے میں مجرم محمد عادل کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا

ہفتہ 31 مئی 2025 11:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) لاہور کی سیشن کورٹ نے قتل کے مقدمے میں مجرم محمد عادل کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی نے فصل میں سے ٹریکٹر گزارنے پر جھگڑے کے بعد فائرنگ کر کے فیاض عرف غلاموں کو قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ مناواں میں2022میں دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم نے معمولی تنازعہ پر فائرنگ کر کے فیاض عرف غلاموں کو قتل کر دیا تھا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حبیب الرحمن بھٹی نے تمام شواہد اور گواہوں کی روشنی میں عدالت کو مطمئن کیا۔ سزا کے بعد مجرم کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔