حکومت کی پالیسیوں پر عوام کا اعتماد بڑھ گیا،شرح 6 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی، سروے

فیصدپاکستانیوں نے ملکی سمت کو درست کہا، غلط کہنے والوں کی شرح 21 فیصد کمی کے بعد 58 فیصد ہوگئی‘اپسوس پاکستان کا سروے

ہفتہ 31 مئی 2025 12:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)حکومتی پالیسیز پر پاکستانیوں کے اعتماد میں واضح اضافہ ہوگیا، ملکی سمت اور معیشت پر بھروسہ کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 6 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔42 فیصدپاکستانیوں نے ملکی سمت کو درست کہا، جبکہ سمت کو غلط کہنے والوں کی شرح 21 فیصد کمی کے بعد 58 فیصد ہوگئی۔

(جاری ہے)

اپسوس پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا، ملکی سمت پر سب سے زیادہ اعتماد خیبرپختونخوا سے 48 فیصد افراد نے کیا۔

سروے میں ملکی معیشت کو مضبوط کہنیوالوں کی شرح بھی 9 فیصد اضافے کے بعد 29 فیصد ہوگئی، جبکہ ملکی معاشی مستقبل سے پُرامید پاکستانیوں کی شرح پہلی بار مایوس افراد سے بڑھ گئی۔سروے میں مہنگائی، بیروزگاری اور غربت پر پریشانی کا اظہار کرنے والوں کی شرح میں کمی آئی، البتہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹیکسوں میں اضافے پر پاکستانیوں کی تشویش میں اضافہ ہوا۔