سکھر، کچے کے علاقے سدوجا میں آپریشن، 2 مغوی بازیاب

ہفتہ 31 مئی 2025 13:45

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)پولیس نے سکھر میں کچے کے علاقے سدوجا میں آپریشن کر کے 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔پولیس کے مطابق بازیاب کرائے گئے افراد کو 27 اور 28 مئی کی درمیانی شب اغواء کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :