ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال کاسنٹرل جیل کا دورہ ، معمولی جرائم میں ملوث 16 قیدی رہا

ہفتہ 31 مئی 2025 15:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد ابراہیم اصغر نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل نوید اشرف نے انکا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

سینئر سول جج کریمنل ساہیوال ڈویژن محمد عارف خان نیازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے خواتین وارڈ، جیل ہسپتال، نوعمر وارڈ اور کچن اسیران کا دورہ کیا اور دیگر سہولیات سمیت کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے جیل انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور معمولی جرائم میں ملوث16 اسیران کی فوری رہائی کا حکم جاری کیا۔\378

متعلقہ عنوان :