
تمباکو نوشی سے پھیپھڑوں کے کینسردل کے امراض فالج اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے، پروفیسر فاروق افضل
ہفتہ 31 مئی 2025 18:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پھیپھڑوں کا سرطان، دل کی بیماریاں، بلند فشار خون اور دیگر کئی مہلک امراض کا تعلق تمباکو نوشی سے ہے، صرف تمباکو نوش افراد ہی نہیں بلکہ ان کے اردگرد موجود غیر تمباکو نوش افراد بھی اس کا خمیازہ بھگتتے ہیں۔
اس عمل کو ''پیسو سموکنگ" کہا جاتا ہے، گھر کا ایک فرد اگر تمباکونوشی کرتا ہے تو اس دوران اس کے اہل خانہ اور خاندان کے دیگر افراد بھی اس کے ہمراہ موجود ہوتے ہیں، اس کے دہرے اثرا ت ہوتے ہیں۔ ایک تو اس کے بچوں اور دیگر کم عمر افراد میں اس عمل کا شوق پیدا ہوتا ہے دوسرا وہ اس کے دھوئیں کے منفی اثرات کی براہ راست زد میں ہوتے ہیں۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج نے کہاکہ ہمارے ہاں تمباکو نوشی ایک سنجیدہ مسئلہ بنتا جا رہا ہے، نوجوان نسل خاص طور پر اس کی زد میں ہے،اگرچہ سرکاری سطح پر کئی اقدامات کیے گئے ہیں، جیسے عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کی ممانعت، تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی اور تمباکو مصنوعات کی تشہیر پر بندش وغیرہ لیکن ان قوانین پر عملدرآمد کمزور ہے اور مارکیٹ میں ہر جگہ سستے داموں تمباکو مصنوعات کی دستیابی سے تمباکونوشی کے خاتمے کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمباکو کی عادت پڑنے کے بعد اس کو چھوڑنا آسان نہیں لیکن اگر انسان عزم کر لے تو سب کچھ ممکن ہے، قوت ارادی کے ساتھ اگر ذرا سی کوشش کی جائے تو اس عادت سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہاکہ اساتذہ تعلیمی اداروں میں آگاہی مہمات کا آغاز کریں، میڈیا صحت مند طرزِ زندگی کی تشہیر کرے اور تمباکو نوشی کے خلاف سخت مہم چلائے، عوامی مقامات پر قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں رپورٹنگ کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن ہمیں ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اجتماعی طور پر سوچیں، اقدامات کریں اور تمباکو کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ یہ صرف ایک دن کا پیغام نہیں، بلکہ ایک مستقل طرزِ فکر ہے جس کے ذریعے ہم اپنے معاشرے کو صحت مند، محفوظ اور خوشحال بنا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ہر سال 31 مئی کو دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہ کیا جا سکے اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیا جا سکے۔ اس دن کا آغاز عالمی ادارہ صحت نے 1987 میں کیا تھا، اور تب سے یہ دن تمباکو کی لعنت کے خلاف ایک مضبوط عالمی پیغام بن چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت میں بہتری، سروسز ہسپتال میں زیر علاج
-
ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
-
گھریلو ناچاقی پرداماد کی فائرنگ سے ساس اور سالی شدید زخمی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
-
ملک بھر میں گھی کی قلت کا خدشہ، ملزغیرمعینہ مدت کیلئے بند کرنے کی دھمکی
-
پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت ڈکلیئر کرنے کیلئے علی گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں رِٹ دائر کردی
-
اعجاز چوہدری کی درخواستوں پرسماعت، 9 مئی کے مقدمات میں ریکارڈ طلب
-
گورنر سندھ کا صابری خاندان سے اظہار تعزیت، سانحہ قلات کو بھارتی سازش قرار دیدیا
-
فیصل آباد، بارش کے باعث مزید 2گھروں کی چھتیں گرنے سے ملبے تلے دب کر2بھائیوں سمیت 3بچے جاں بحق
-
ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں، لاکھوں چالان جاری
-
انصاف کی روشنی ہر فرد کی زندگی کو روشن کر سکتی ہے،مریم نوازشریف
-
پٹرول اورڈیزل مہنگا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اضافہ
-
ساہیوال، کمسن سے اوباش کی بد فعلی ،ملزم گرفتار ،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.