ر*سری لنکا ٹی10 لیگ میں میچ فکسنگ، بھارتی فرنچائز مالک کو 2 سال قید کی سزا

ًگال مارویلز کے مالک پریم ٹھاکر کو 2 سال جیل کی سزا کے علاوہ 6 ملین روپے ہرجانہ اور 10سال کھیل سے معطل

ہفتہ 31 مئی 2025 18:10

ي*کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء)سری لنکا کی لنکا ٹی 10 لیگ کی ٹیم ’گال مارویلز‘ کے مالک پریم ٹھاکر کو میچ فکسنگ کے جرم میں 2 برس جیل کی سزا سنا دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لنکا ٹی 10 لیگ میں میچ فکس کرنے پر فرنچائز ’گال مارویلز‘ کے بھارتی اونر کو سری لنکا کی عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی ہے۔گال مارویلز کے مالک پریم ٹھاکر کو 2 سال جیل کی سزا کے علاوہ 6 ملین روپے ہرجانہ اور 10سال کے لیے کرکٹ کھیل سے معطل بھی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کی کینڈی ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ پریم ٹھاکر جاری تحقیقات میں مدد کیلیے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو اپنا موبائل ڈیٹا بھی مہیا کریں۔سری لنکا کی عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ فرنچائز گال مارویلز کے اونر اسی صورت میں ملک چھوڑ سکتے ہیں کہ جب وہ ہرجانے کی رقم ادا کر دیں۔یاد رہے کہ پریم ٹھاکر پر ویسٹ انڈین کرکٹر آندرے فلیچر کو لنکن پریمئیر لیگ میں اپنی ٹیم کے میچ پر فکسنگ کیلیے آمادہ کرنے کا الزام تھا۔