جہلم،تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ وگھ میں بھائی نے غیرت کے نام پربہن کو قتل کردیا

ہفتہ 31 مئی 2025 18:20

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ وگھ میں بھائی نے غیرت کے نام پربہن کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ وگھ کے رہاشی اویس عارف نامی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بہن کو گولیاں مار کر قتل کردیا ،ملزم کے والد نے پولیس کواصل حقائق سے آگاہ کرنے کی بجائے نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کاواقعہ بتاکر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، اصل حقائق سامنے آنے پر پولیس نے ملزم کے والد کوحراست میں لیکر تفتیش کادائرکار وسیع کردیا ہے۔\378