سوراب میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ہفتہ 31 مئی 2025 18:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) سوراب میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ہدایت اللہ بلیدی نے جمعہ کو سوراب میں دہشتگردوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کی تھی ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو شہید ہدایت اللہ بلیدی کی نماز جنازہ بھاگ ناڑی میں ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ میں نصیرآباد ڈویژن کے اعلی سول و عسکری حکام ایف سی کے افسران قبائلی عمائدین سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنازہ میں شریک ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل غمزدہ نظر زبان پر دعائیں اور دل میں دکھ تھا۔نمازِ جنازہ کے موقع پر پولیس اور لیویز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ۔

متعلقہ عنوان :