پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ، گرم اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 31 مئی 2025 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک،گرم ا ورمطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے جبکہ میدانی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی علاقوں سمیت ڈی جی خان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش/ژالہ باری ہوئی ۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت25 اور زیادہ سے زیادہ39 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب20 فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح107فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں جن میں لا ہور امر یکن سکول90، غازی روڈ99،طفیل روڈ 94، جوہر ٹاون 75،جنریشن پاور لمیٹڈ 64اورعسکری ٹین میں79 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔