پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے،صوبائی وزیر میر ظہوراحمد بلیدی

ہفتہ 31 مئی 2025 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات میر ظہور احمد بلیدی نےسوراب میں دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ایک بزدلانہ کوشش ہے ،پوری قوم اس غم کی گھڑی میں شہید ہدایت اللہ بلیدی کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

(جاری ہے)

بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور ریاستی ادارے دہشت گردوں کے خلاف متحد ہیں اور ان شرپسند عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سوراب واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ،ایسے حملوں سے ریاست اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ،ہم سب مل کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :