پشاور، پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم تحلیل، تمام عہدیدار فارغ

پی ٹی آئی کی جانب سے عہدیداروں کی باقاعدہ برطرفی کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا

ہفتہ 31 مئی 2025 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کرتے ہوئے تمام عہدیداروں کو فارغ کر دیا گیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے با ضابطہ طور پر ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی تحلیل کے بعد پشاور میں پی ٹی آئی کی پارٹی تنظیم کے تمام عہدیدار ذمہ داریوں سے فارغ ہو گئے ہیں۔پی ٹی آئی پشاور ریجن کی جانب سے جاری اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ ضلعی پارٹی کی تنظیم نو اور مستقبل میں کارکردگی اور رابطوں میں بہتری کے لئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عرفان سلیم پی ٹی آئی پشاور ڈسٹرکٹ کے صدر اور جنرل سیکرٹری شہاب چمکنی تھے۔