گ*سینٹرل ایشین والی بال نیشنز لیگ، قازقستان نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو شکست دیدی

شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا‘کل پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا

ہفتہ 31 مئی 2025 20:35

+تاشقند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء)سینٹرل ایشین والی بال نیشنز لیگ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کو قازقستان نے شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

قازقستان کی ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-1 سے شکست دی۔جیتنے والی ٹیم کا اسکور 31-29، 27-25،19-25 اور 25-20 رہا۔شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم نے گروپ میں ٹاپ کرکے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، جہاں 2 جون کو پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔