راولپنڈی، سگی بھاوج کو قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی

ہفتہ 31 مئی 2025 20:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹیکسلا نے سگی بھاوج کے قتل کے جرم میں ملزم بابر کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی۔عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکائے رکھا جائے گا جب تک اس کی موت واقع نہ ہو۔

(جاری ہے)

سزا سنائے جانے کے بعد بابر کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم بابر نے گھریلو تنازع کے دوران کلہاڑی کے وار کر کے اپنے بڑے بھائی کی اہلیہ کو قتل کر دیا تھا۔ یہ افسوسناک واقعہ دسمبر 2024ء میں تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں پیش آیا، جس کا مقدمہ بھی وہیں درج کیا گیا تھا۔عدالت نے مکمل شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت کا حکم سنایا۔

متعلقہ عنوان :