کراچی،مویشی منڈی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 11 پولیس اہلکار برطرف

تین غیر حاضریوں پر نوکری سے برطرفی کی سزا دی جائے گی، ڈی آئی جی ویسٹ

ہفتہ 31 مئی 2025 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے مویشی منڈی میں ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر 11 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا۔اس حوالے سے جاری حکم نامے میں تمام ڈیوٹی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تھانوں کی حدود میں مویشی منڈی پر مامور نفری کو حاضری کا پابند بنائیں۔

(جاری ہے)

آئندہ غیر حاضری کی صورت میں 10 ہزار روپے جرمانہ اور 3 غیر حاضریوں پر نوکری سے برطرفی کی سزا دی جائے گی اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ نوکری سے برطرف کیے جانے والوں میں 2 اہلکار پولیس ہیڈ کوراٹر ویسٹ زون جبکہ دیگر 9 اہلکار ڈسٹرکٹ سینٹرل انویسٹی گیشن پولیس نیو کراچی، گلبرگ، شارع نور جہاں اور لیاقت آباد کے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :