برطانیہ،مضبوط دفاع کے لیے ہتھیار بنانے کی چھ فیکٹریاں لگانے کامنصوبہ

رقم فوجی ہتھیاروں کے علاوہ فوجی خدمات کے دس سالہ منصوبے کے لیے مختص کی جائے گی،وزارت دفاع

اتوار 1 جون 2025 12:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)برطانوی حکومت نے ہفتے کے روز اپنے ملکی معیشت اور دفاعی صلاحیتوں کا از سر نو جائزہ لینے کے بعد منصوبہ بنایا ہے۔ برطانیہ ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والی کم از کم چھ نئی فیکٹریاں لگائے گا۔سٹرٹجک ڈیفنس ریویو کے اس منصوبے کے لیے ڈیڑھ ارب پانڈ کی رقم خرچ کی جائے گی۔ یہ رقم دو ارب ڈالر کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی نے بتایاکہ برطانوی وزارت دفاع کے مطابق یہ رقم فوجی ہتھیاروں کے علاوہ فوجی خدمات کے دس سالہ منصوبے کے لیے مختص کی جائے گی۔وزارت دفاع کی طرف سے کہا گیا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے برطانوی ساختہ سات ہزاروں کی خریداری کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔وزارت دفاع کے اندازے کے مطابق اس نئے منصوبے کی وجہ سے تقریبا 1800 نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :