Live Updates

عظیم باکسر محمد علی کی آٹھویں برسی(کل) منائی جائے گی

اتوار 1 جون 2025 12:35

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)عظیم باکسر محمد علی کی آٹھویں برسی(کل)3جون کو منائی جائے گی اس موقع پر عظیم باکسرکے لیے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں ان کے مداحوںکی جانب سے ان کو یاد کرتے ہوئے ان کی باکسنگ کی فتوحات کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت کو بھی اچھے الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاجائے گا اوران کے لیے دعائے مغفرت کی جائے گی۔

باکسر محمد علی 17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئسویل کے ایک پسماندہ علاقے میں سیاہ فام عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے اور اپنے والد کیسیئس مارسیلس کلے سینئر کے نام پر کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر کہلائے۔اپنے باکسنگ کیریئر کے عروج پر محمد علی نے اسلام قبول کیا۔محمد علی نے چار شادیاں کیں جن میں سے ان کی بیٹیاں۔

(جاری ہے)

محمد علی کی بیٹی لیلیٰ بھی باکسر رہ چکی ہیں۔

باکسر محمد علی نے 1964، 1974 اور 1978 میں عالمی چیمپئن کا اعزاز بھی حاصل کیا۔واضح رہے کہ محمد علی کلے کو اس وقت شہرت حاصل ہوئی جب انہوں نے 1960 میں روم میں ہونے والے اولمپِک مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتا لیکن جب وہ اپنے شہر واپس آئے تو انہیں سیاہ فام ہونے کی وجہ سے نوکری نہیں مل سکی، جس سے دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے اپنا تمغہ دریا میں پھینک دیا تھا۔

اپنے ساتھ روا رکھے گئے برتا ئوکے باوجود باکسنگ رنگ میں ان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ باکسر محمد علی کلے نے 1988 میں پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے لاہور میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر حاضری دی اور امت مسلمہ اور پاکستان کی کامیابی کیلئے دعا کی جبکہ فلم سٹار سلطان راہی سے بھی ملاقات کی۔عظیم باکسر محمد علی کلے 3 جون 2016 کو طویل علالت کے بعد 74 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات