Live Updates

جموں، سوشل میڈیا استعمال کرنے پرپونچھ میں ایک نوجوان گرفتارکرلیاگیا

اتوار 1 جون 2025 13:05

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر ضلع پونچھ میں ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے نام پر ضلع کی تحصیل سرنکوٹ کے علاقے سلیاں میںاعجاز احمد نامی نوجوان کو گرفتارکیا اوراس پرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے معاشرتی ہم آہنگی اور امن و امان کو خراب کرنے کا الزام لگایا۔پولیس نے بتایاکہ علاقے میں امن وامان کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے اعجاز احمد کو احتیاطی حراست میں لے کر عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات