ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر وسیالکوٹ کا سمبڑیال میں پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں جاری پولنگ کے عمل کا جائزہ

اتوار 1 جون 2025 13:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سیالکوٹ صبا اصغر علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او)سیالکوٹ فیصل شہزاد نے سمبڑیال میں پی پی 52 کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں جاری پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی اور انتظامی امور سمیت مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔