عیدالاضحی کے موقع پر فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کیے جائیں، سی ای او واٹر کارپوریشن

آلائشوں کو مین ہولز کے اندر نہ پھینکا جائے کیونکہ اس عمل سے سیوریج سسٹم متاثر ہوتا ہے، احمد علی صدیقی

اتوار 1 جون 2025 14:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے عید الاضحی کے موقع پر شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کر دیے سی ای او واٹر کارپوریشن نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ منتخب عوامی نمائندوں اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سمیت تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے تاکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں آفل اور دیگر فضلے کی بروقت صفائی اور منتقلی ممکن بنائی جا سکے انہوں نے سختی سے ہدایت دی کہ آلائشوں یا آفل کو کسی صورت مین ہولز کے قریب یا اندر نہ پھینکا جائے اور نہ ہی سیوریج لائنوں میں ان کا اخراج کیا جائے کیونکہ اس عمل سے سیوریج سسٹم متاثر ہوتا ہے اور شہریوں کو شدید اذیت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ عید سے قبل شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے تمام انتظامات کو مکمل کیا جائے خصوصا مساجد عید گاہوں امام بارگاہوں اور مدارس کے اطراف میں فراہمی و نکاسی آب کی تمام شکایات کا مکمل خاتمہ کیا جائے اس ضمن میں تمام اضلاع کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت دی گئی ہے ک وہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں رہیں ایگزیکٹو انجینئرز واٹر اپنے علاقوں میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں ایگزیکٹو انجینئرز سیوریج مساجد عیدگاہوں امام بارگاہوں اور مدارس کے اطراف کی مکمل صفائی کو یقینی بنائیں جبکہ ایگزیکٹو انجینئر ورکشاپ جیٹنگ اور سکشن مشینوں کو ہر وقت تیار رکھنے اور ڈرائیوروں کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور عید کی عام تعطیلات کے دوران عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی روسٹرز بھی مرتب کریں انچارج ہائیڈرنٹس سیل کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مساجد عیدگاہوں امام بارگاہوں اور مدارس کے اطراف پانی سے بھرے واٹر ٹینکرز کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے لگائی جانے والی سبیلوں کو بلا معاوضہ پانی فراہم کیا جا سکے جبکہ فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس سیل واٹر ٹینکرز کے انتظامات کی نگرانی کریں اور پانی کی بروقت اور مسلسل دستیابی کو یقینی بنائیں اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن نے واضح کیا کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :