Live Updates

بھارت،مندر کے پجاری نے قومی تائیکوانڈو پلیئر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

خاتون پرانے کپڑے بیچنے کی دکان قائم کرنا چاہتی تھی جس کے لیے وہ جگہ تلاش کر رہی تھی،رپورٹ

اتوار 1 جون 2025 14:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)بھارت میں مذہبی اہمیت کے حامل آشرم میں قومی سطح پر تائیکوانڈو کھیلنے والی خاتون پلیئر کو اجتمائی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پولیس اسٹیشن کے سامنے قائم آشرم میں پیش آیا، جہاں خاتون نیشنل پلیئر کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔

(جاری ہے)

خاتون پرانے کپڑے بیچنے کی دکان قائم کرنا چاہتی تھی جس کے لیے وہ جگہ تلاش کر رہی تھی، اسی دوران خاتون نے گووند مہتو نامی شخص سے رابطہ کیا جو اسے مدد کیلئے آشرم میں بااثر لوگوں سے ملوانے کیلئے لے گیا۔خاتون نے دعوی کیا کہ اسے آشرم کے اندر ایک لڈو پیش کیا گیا جسے کھانے کے بعد وہ ہوش کھو بیٹھی، اس کے بعد گووند مہتو، آشرم کے چیف پجاری اور کئی دوسرے لوگوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون کے ساتھ یہ واقعہ رواں سال کے آغاز میں پیش آیا تھا تاہم خاتون نے بااثر لوگوں کے خوف کی وجہ سے 4 ماہ بعد شکایت درج کروائی اور مندر کے پجاری سمیت 4 افراد کو نامزد کیا، خاتون نے ثبوت کے طور پر پولیس کو اپنے ساتھ آئے واقعے ک ی ویڈیو بھی پیش کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات