Live Updates

دارالحکومت مظفرآباد صرف حلقہ تین والوںکا نہیں ہے ،خواجہ فاروق احمد

س کی تعمیر و ترقی /خوبصورتی ، سہولیات کی جانب توجہ دینا سب اراکین اسمبلی کا فرض ہے

اتوار 1 جون 2025 14:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ، اپوزیشن لیڈر / ایم ایل اے حلقہ تین سٹی مظفرآباد خواجہ فاروق احمد نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی توجہ دارالحکومت حلقہ تین مظفرآباد کے منصوبہ جات کی جانب دلاتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت مظفرآباد صرف حلقہ تین والوںکا نہیں ہے ، دارالحکومت ہونے کی بنا پر اس کی تعمیر و ترقی /خوبصورتی ، سہولیات کی جانب توجہ دینا سب اراکین اسمبلی کا فرض بنتا ہے لیکن بدقسمتی سے جب حکومتی وسائل تقسیم کرنے کی باری آتی ہے تو دارلحکومت کو بھی صرف حلقہ ہی ٹریٹ کیا جاتا ہے ، دیگر حلقہ جات کی طرح فنڈز کی تقسیم میں بھی دیگر حلقہ جات کی طرح ہی رکھا جاتا ہے جب کہ مٹی میں موجود وسائل سے سب اراکین اسمبلی جن کی اپنی ذاتی کوٹھیاں ، کاروبار میں استفادہ حاصل کرتے ہیں جب دارالحکومت کوکچھ دینے کا وقف آتا ہے تو ان سب کو اپنے اپنے حلقہ جات نظر آ جاتے ہیں ، دارالحکومت کو فراموش کر دیا جاتا ہے ، خواجہ فاروق احمد نے وزیراعظم سے کہا کہ آج کل چوں کہ نئے بجٹ کی تیاری شروع ہے تو دارالحکومت کے وہ منصوبہ جات جن کی جانب آپکی توجہ اسمبلی میں اور بذریعہ مکتوبات لکھ لکھ کر دلائی جاتی رہی ہے کہ روزگار، نئے منصوبہ جات مرتب کرتے وقت شامل کیا جاے ، ان میں ٹاہلی منڈی تا لوئر پلیت جیپ ایبل پل ، فاطمہ جناح لیڈی پارک بیلہ نور شاہ ، واک وے کی مرمتی /توسیع تا بارہ دری ، رشید آباد تا مانک پیاں زیر تعمیر پل کی دوبارہ تعمیر شروع کرنی ، اولڈ کچہری تا طارق آباد سلائیڈ والا راستہ بحال کرنا ، سی ایم ایچ فلائی اوور کی جلد از جلد تعمیر مکمل کرنے کیلئے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی ، دارالحکومت میں آبادی کے بڑھتے ہوئے دبائو کی وجہ سے گرلز اور بوائز کالجز کا قیام ، چہلہ بانڈی نزد گیلانی پیٹرول پمپ پانی کی نکاسی کا دیرینہ منصوبہ ، میڈیکل کالج کی سابقہ عمارت میں چلڈرن ہسپتال کا قیام ، اندرون شہر امبور تا چہلہ بانڈی مین روڈ کی تکمیل ، کارپٹنگ ، چنار چوک تا بند ڈسٹرکٹ کمپلیکس رابطہ سڑک کی تعمیر ، لوہار گلی ریسٹ ہائوس جو کم کم ہی استعمال ہوتا کو ایک بہترین طبی سنٹر میں تبدیل کرنا ، اپر چھتر دولت کالونی میں زیر تعمیر قبرستان کی تکمیل کیلئے فنڈز کی فراہمی سمیت دیگر جو اہم مسائل ہیں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانا آپ کی اولین ترجیح ہونا چاہیے، آمدہ بجٹ صرف اعدادوشمار کا گورکھ دھندہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ دارلحکومت کے عوام کو تبدیلی اس بجٹ میںنظر آنی چاہیے، میری سب اراکین اسمبلی سے گزارش ہے کہ دارالحکومت کو بھی اپنا ہی حلقہ سمجھتے ہوئے اسے ایک خوبصورت گیٹ وے بنانے میں تعاون کرنا چاہیے کہ یہ ہم سب کا چہرہ ہے اور چہرے کو ہر انسان خوبصورت صاف ستھرا ہی بناتا ہے ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات