Live Updates

ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا، پوری قوم کو ان پر فخر ہے،محترمہ خولہ خان

اتوار 1 جون 2025 14:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)چیئرپرسن خان آف منگ فاؤنڈیشن محترمہ خولہ خان نے ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں خولہ خان نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا، پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ارشد ندیم کی غیر معمولی کارکردگی نوجوانوں کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ شاباش ارشد ندیم آپ نے ایک بار پھر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

(جاری ہے)

ارشد ندیم کی جیت پورے پاکستان کی جیت ہے ارشد ندیم کی جیت سخت محنت اور لگن سے ایک بار پھر پاکستان کا پرچم سر بلند کیا ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں پاکستان کا پرچم بلند کر کے سب کے دل جیت لئے۔انھوں نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراجِ تحسین کیا ان کی محنت اور جذبہ لائقِ ستائش ہے۔ارشد ندیم کا جذبہ، عزم اور کامیابی پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔ایشین ایتھلیٹکس میں تاریخی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ان شاء اللہ پاکستان تاقیامت سلامت رہے گا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات