حادثات کی روک تھام اور شاہراہوں پر شہریوں کے سفر کو محفوظ اور آسان بنانے کیلیے کوشاں ہیں،سیالکوٹ ٹریفک پولیس

اتوار 1 جون 2025 15:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سیالکوٹ پولیس ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شاہراہوں پر شہریوں کے سفر کو محفوظ اور آسان بنانے کیلیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق اس سلسلے میں ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے گزشتہ روز 1522 گاڑیوں کے چالان کرکے 887459 روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 99 گاڑیاں بند کر دی گئیں اور 14 کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کارروائی کا مقصد ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے۔