سوات ،مئی کے مہینے میں مجموعی طور پر 44اشتہاری سمیت 3635افراد گرفتار کیے گئے

اتوار 1 جون 2025 18:25

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)سوات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مئی کے مہینے میں مجموعی طور پر 44اشتہاری سمیت 3635افراد گرفتار کیے گئے ، جن پر قتل، چوری اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات ہیں۔ منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کڑی کارروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

اس دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 64 کلوگرام سے زائد چرس، ہیروئن، آئس اور شراب برآمد کی گئی۔

غیر قانونی اسلحہ میں کئی ایس ایم جی، رائفلز، بندوقیں، پستول، کارتوس، ہینڈ گرنیڈز اور خنجر شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان نے بتایا کہ پولیس کا مشن عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے اور منشیات و جرائم سے پاک معاشرہ قائم کرنے کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دیں تاکہ امن و امان کو بہتر بنایا جا سکے۔