ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے ،اس مقصدکیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،مقررین

اتوار 1 جون 2025 19:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے جس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اکابرین اہل سنت کی عظیم اور بے مثال قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں ،عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے جس کے لئے اصحاب رسولؐ کی قربانیاں امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سالانہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے پیر سید فدا حسین شاہ نقوی،علامہ پیر مفتی حافظ خان محمد قادری،علامہ مفتی شمس القر سیالوی و دیگر علماء نے کیا۔

کانفرنس میں علماء و مشائخ اہل سنت کی بڑی تعداد میں شریک تھی جس میں ابو الخیر محمد اللہ بخش سیالوی ،قاضی احمد حسن چشتی،علامہ عامر اسلم ساہی،مجاہد حسین نورانی،علامہ احمد شفیق طاہر سیالوی،علامہ سراج الحق قادری،محمد بخش قمر سیالوی،قاری محمد حنیف بدر سیالوی،قاری محمد اسمعیل،علامہ قاضی نگاہ مصطفی چشتی،علامہ قاری غلام یاسین سیالوی سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔ کانفرنس کا اختتام درود و سلام اور دعا پر ہوا ۔

متعلقہ عنوان :