Live Updates

پاک افغان سرحد پر پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ آپریشن میں داعش کا اہم کارندہ گرفتار

اتوار 1 جون 2025 19:40

انقراہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)پاکستان اور ترکیہ کے ایک مشترکہ خفیہ آپریشن میں عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ (داعش)کا ایک اہم کارندہ پاک افغان سرحد سے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترکیہ کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اوزغور آلتون، جو ابو یاسر الترکی کے کوڈ نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)اور ترکیہ کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی)کے مشترکہ طور پر کیے گئے ایک کامیاب آپریشن میں گرفتار کیا گیا۔

انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے بعد، آئی ایس آئی کو اوزغور آلتون کی افغانستان میں موجودگی اور پاکستان میں داخل ہونے کے ارادے کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی، جس کے بعد اوزغور آلتون کو گرفتار کرلیا گیا اور بعدازاں اسے مزید تفتیش کیلئے ترکیہ منتقل کردیا گیا۔اوزغور آلتون کو داعش کا سب سے اہم ترک رکن قرار دیا گیا ہے جس نے اس تنظیم کے میڈیا اور لاجسٹکس نیٹ ورکس میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات