گرجا گھروں کی سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات

اتوار 1 جون 2025 20:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) سرگودھا میں اتوار کو گرجا گھروں کی سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کئے گئے ۔ اس سلسلہ میں سرگودھا پولیس کے ایک سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی،ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈکے جوان بھی چرچز کے اردگرد گشت کرتے رہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔

(جاری ہے)

پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔چرچز میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی تھی۔ چرچز پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیاتھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی تمام سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :