Live Updates

ٹ*مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام’’ پری بجٹ سیمینار ‘‘ کا انعقاد

rتعلیم کا بجٹ جی ڈی پی کی5فی صد کے برابر لایا جائی: مطالبہ oتعلیم کے بغیر ترقی کا خواب خود کو دھوکہ دینا ہی: مقررین ئ*سیمینار سے انجینئر خالدعثمان ،ڈاکٹرخرم شہزاد،احمد امین ملک،شیخ فرحان عزیز کا خطاب

اتوار 1 جون 2025 21:10

/۰لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2025ء) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام ایجوکیشن بجٹ سیمینار مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون منعقد ہوا۔ سیمینار میں مقررین نیتعلیم کے شعبے میں بجٹ کی کمی،موجودہ چیلنجز اور اصلاحات کی ضرورت پر تفصیلی گفتگو کی۔ماہرین تعلیم،ماہرین معاشیات،سول سوسائٹی کے اراکین ،اساتذہ اور طلبہ رہنمائوں نے تعلیمی اصلاحات کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔

سیمینار میں اس ضرورت پر زور دیا گیا کہ تعلیم کا بجٹ کم از کم جی ڈی پی کی5فی صد کے برابر لایا جائے۔ سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ تعلیم کے بغیرکوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، مجھے خوشی ہے کہ تحریک منہاج القرآن کا سب سے زیادہ فوکس فروغ تعلیم و تربیت پر ہے۔

(جاری ہے)

آج اس سیمینار میں تعلیم کی اہمیت کو بجٹ کے تناظر میں اجاگر کرنے پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنمائوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

لاہور چیمبر آف کامرس مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے تعلیمی بجٹ کو5فی تک بڑھانے کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم میں سرمایہ کاری سے ہی ملک کی معیشت مستحکم ہو سکتی ہے۔رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہورڈاکٹر خرم شہزاد نے کہاکہ کسی بھی قوم کی سٹریٹجک فائونڈیشن ایجوکیشن ہوتی ہے۔پرائمری اور ہائر ایجو کیشن میں بیلنس نہیں ہے۔پچھلے سال کے ایجوکیشن پراجیکٹس ابھی تک مکمل نہیں ہو پائے۔

بلوچستان کا مسئلہ حل کرنا ہے تو ان کوایجوکیشن سسٹم دیں۔کروڑوں طلبہ کو پڑھانے کیلئے اساتذہ کی تعداد بہت کم ہے۔تعلیمی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔یکساں نظام تعلیم کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔چیئرمین آل پاکستان پیپر مرچنٹ ایسوسی ایشن احد امین ملک نے تعلیم اور معیشت کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ معیاری تعلیم کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے تعلیمی بجٹ میں اضافے اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر شیخ فرحان عزیز نے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ 5 سے 16 سال کی عمر کے کروڑوں بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانا ہوں گے۔ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنا ہو گا۔ جی ڈی پی کا 5 فیصد تعلیم پر خرچ کیا جائے۔

تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب دیکھنا خود کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز تعلیم پر انویسٹمنٹ ہے۔ تعلیمی بجٹ میں اضافہ سے تعلیم کے شعبہ کی حالت بہتر ہوگی، اعلیٰ معیار کی تعلیم کے ساتھ جدید تحقیق کو فروغ دینا ضروری ہے۔ سیمینار سے خالد ارشاد صوفی،شاکر محمود اعوان،احمد ابوبکر،اسامہ مشتاق،محسن اقبال،راشد مصطفیٰ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔سیمینار میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی،صوبائی،ضلعی رہنمائوں اور مختلف یونیورسٹیز و کالجز کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات