شاہ لطیف پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے4کارندے گرفتار،اسلحہ،پولیس کیپ برآمد

اتوار 1 جون 2025 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) کراچی میں شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نجی کمپنی کے قریب سے لوٹ مار میں ملوث ڈکیت گینگ کے4کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4 عدد 30بور پسٹل بمعہ ایمونیشن، ایک کار، 4موبائل فونز، 3پولیس کیپ اورنقدی برآمد کرلی۔اتوار کو ترجمان ایس ایس پی ملیرکے مطابق گرفتار ملزمان میں صفدر، عبدالمالک ، حبیب اللہ اور گروہ کا سرغنہ اسحاق عرف ڈون شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کا گروہ شہر بھر میں مال بردار ٹرکوں، بالخصوص سریوں اور میڈیسن لے جانے والی گاڑیوں کو نشانہ بناتا تھا۔ گرفتارملزمان پورٹ قاسم، بن قاسم، اسٹیل مل روڈ اور نیشنل ہائی وے سے ٹرک لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔ گرفتارملزمان وارداتوں کے دوران رینٹ کی گاڑیاں استعمال کرتے اور پولیس کیپ پہن کر خود کو خفیہ پولیس اہلکار ظاہر کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔