پنجاب پولیس کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہی ،وزیر داخلہ

۷ ڈیرہ غازی خان پولیس نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا تھا ، خراج تحسین پیش

اتوار 1 جون 2025 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2025ء)۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی حدود میں خوارجی دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرنے پر پولیس کو شاباش۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے ایک بار پھر جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین تحسین کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے پنجاب پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشتگردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں پنجاب پولیس کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔