زرعی یونیورسٹی پشاور کے سکالر ڈاکٹر ملک ساجد خان نے رورل سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی

پیر 2 جون 2025 10:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ رورل سوشیالوجی کے سکالر ڈاکٹر ملک ساجد خان نے رورل سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔انہوں نے سپروائزر ڈاکٹر بشریٰ حسن جان کے زیر نگرانی ‘‘Analysis Of Socio-Environmental Factors Contributing to Tourism Influenced Land Conversion in District Swat Pakistan..‘‘کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ان کے تحقیقی مقالہ کی توثیق امریکا اور یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے معروف پروفیسرز نے کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ملک ساجد خان نے شرکاء کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دے کر اپنے مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ظفر محمود، ڈاکٹر خرم نواز سدوزئی، ڈاکٹر صائمہ سریر، ڈاکٹر حمیرا جمال، ڈاکٹر محمد جواد، ڈاکٹر عبیدالرحمن، ڈاکٹر امجد علی اور ڈاکٹر عالمگیر سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبا نے سپروائزر ڈاکٹر بشریٰ اور سکالر ڈاکٹر ملک ساجد خان کوپی ایچ ڈی مقالے کے کامیاب دفاع پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر ساجد کی تحقیق رورل سوشیالوجی میں سودمند ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :