Live Updates

پاک بھارت کشیدگی میں چینی ہتھیاروں اور جدید دفاعی حکمت عملی نے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا، کرسٹوف جیفر

پاکستان کو کمزور سمجھنے کی بھارتی غلطی اب اس کے گلے پڑ چکی ہے، پاکستان اب نہ صرف ایٹمی طاقت ہے بلکہ چین کی پشت پناہی کی بدولت ناقابل شکست بن چکا ہے، معروف فرانسیسی ماہر سیاسیات کی رپورٹ

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 2 جون 2025 12:42

پاک بھارت کشیدگی میں چینی ہتھیاروں اور جدید دفاعی حکمت عملی نے جنگ ..
فرانس(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 جون 2025)معروف فرانسیسی ماہر سیاسیات کرسٹوف جیفریلو نے اپنی تازہ تجزیاتی رپورٹ میں بھارت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی بھارتی غلطی اب اس کے گلے پڑ چکی ہے، پاک بھارت کی حالیہ کشیدگی میں چینی ہتھیاروں اور جدید دفاعی حکمت عملی نے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا، پاکستان اب نہ صرف ایٹمی طاقت ہے بلکہ چین کی پشت پناہی کی بدولت ناقابل شکست بن چکا ہے۔

یہ فتح محض سرحدی کامیابی نہیں بلکہ اس کے اثرات بھارت کی اندرونی سیاست اور نریندر مودی حکومت کے بیانیے پر بھی گہرے مرتب ہوں گے۔پاکستان کی تیاری ہر اعتبار سے شاندار اور مربوط تھی۔فرانسیسی ماہرکرسٹوف جیفریلو نے کہا کہ بھارت اگر انڈس واٹر ٹریٹی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان ایک ایسی ایٹمی قوت ہے جو کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور سخت جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ بھارت کو اپنی سوچ میں انقلابی تبدیلی لانی ہو گی کیونکہ اس وقت پاکستان سیاسی، دفاعی اور سفارتی ہر میدان میں برتری حاصل کر چکا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نیویارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سات مئی کو یکطرفہ میزائل حملے کے بعد پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع تک محدود کارروائیاں کیں اور پاک فضائیہ نے موثرجوابی کارروائی میں بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے تھے۔

پاکستان نے سیز فائر کا احترام کر کے ذمہ داری دکھائی مگر بھارت کی اشتعال انگیزی بدستور جاری تھی۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے۔امن کی کوششوں میں ایک بار پھر پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیاتھا۔نیو یارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے جارحیت کرتے ہوئے نور خان ایئربیس سمیت دیگر چند مقامات کو نشانہ بنایا لیکن پاکستان کی فضائی صلاحیت مکمل طور پر بحال اور فعال تھی۔

پاکستان نے اپنے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں شفافیت دکھائی مگر کیا بھارت بھی اتنی دیانتداری کا مظاہرہ کر رہا تھا؟۔بھارت کی یکطرفہ جارحیت کے باوجود پاکستان نے دفاعی اور محتاط ردعمل دیا اور اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا تھاکہ بھارت کی جانب سے 7 مئی کو یکطرفہ میزائل حملے کے بعد پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دفاع تک محدود کارروائیاں کیں۔

پاک فضائیہ نے موثر جوابی کارروائی میں بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے تھے۔اس موقع پر نیویارک ٹائمز کی جانب سے کہا گیاپاکستان نے سیز فائر کا احترام کر کے ذمہ داری دکھائی مگر بھارت کی اشتعال انگیزی بدستور جاری تھی۔ڈی جی آئی ایس آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیو یارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا تھاکہ جنگ کے بعد بھی دونوں ممالک کے اعلیٰ عسکری افسران میں رابطہ برقرار ہے۔ دشمن کی جانب سے نور خان ایئربیس سمیت چند مقامات کو نشانہ بنایا گیا مگر پاکستان کی فضائی صلاحیت مکمل طور پر فعال تھی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات