Live Updates

بھارت میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سی32 افراد ہلاک

اروناچل پرادیش اور آسام میں دریاوں کے کنارے رہنے والوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت

پیر 2 جون 2025 15:22

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)بھارتی شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے باعث زمین تودے گرنے، آسمانی بجلی اور سیلاب سے پچھلے 3 روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اروناچل پرادیش اور آسام میں دریاوں کے کنارے اور پانی سے نچلی سطح پر رہنے والوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔آسام کے 10 مرکزی دریاوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک اونچی ہے۔ادھر ارونا چل پردیش کے رکن اسمبلی کرن رجوجو کا دعوی ہے کہ ریاست میں ریکارڈ مون سون بارش بارشیں ہوئی ہیں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات