سرگودھا میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون سمیت ایک شخص قتل

پیر 2 جون 2025 15:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت ایک شخص قتل کردیا گیا۔ تھانہ میلہ کی حدود میں غیرت کے نام پر ایک شخص اور خاتون کے قتل پر اے ایس پی کوٹمومن، ایس ایچ او کوٹمومن بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

موجود فرانزک ٹیمیں اور کرائم سین یونٹ موقع پر موجودوقوعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی تو ابتدائی تحقیقات پرپتہ چلا کہ وقوعہ غیرت کے نام پر کیا گیا۔

ملزم نے بلال نامی شخص کو فائرنگ کرکے موقع پر قتل کردیاجبکہ مریم نامی خاتون کو شدید زخمی کیاجو بعد ازاں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئیں۔پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکر لیا ۔اس موقع پر ڈی پی او محمد صہیب اشرف کا کہنا تھا کہ ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزادلوائی جائے گی۔