موچکو پولیس کی کارروائی،ملزم گرفتار،گٹکاماوا،تارانسوار برآمد

پیر 2 جون 2025 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) تھانہ موچکو پولیس نے گشت کے دوران حب ریور روڈ شارجہ کٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے حب چوکی بلوچستان سے کراچی گٹکاماواور تارا نسوار کی ترسیل کوناکام بناتے ہوئے ملزم رفیع اللہ ولد نصراللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 94پڑیاں گٹکاماوا،45عددZ-21انڈین گٹکااور 23پیکٹ تارانسوار برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔