Live Updates

ارشد ندیم نے ایک بار پھر قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا،ملک محمد اسحاق

ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں پاکستان کا پرچم بلند کر کے سب کے دل جیت لئے

پیر 2 جون 2025 16:55

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)سی ای او پیراڈائیز گروپ آف کمپنیز ملک محمد اسحاق نے ایشئن ٹائٹل پاکستان کے نام کرنے پر پاکستانی ایتھیلیٹ ارشد ندیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے مایہ ناز جیولین تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 86.40 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیت کر ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

اپنے تہنیتی بیان میں ملک محمد اسحاق نے کہا کہ ارشد ندیم نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کا فخر ہیں بلکہ اُنہوں نے 52 سال بعد ایشین ایتھلیٹکس ٹائٹل پاکستان کے نام کر کے قوم کو ایک عظیم تحفہ دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ارشد ندیم دنیا میں کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا روشن چہرہ ہیں۔

(جاری ہے)

اُن کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر انسان محنت کرے تو کامیابی قدم چومتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کی محنت، لگن اور حب الوطنی نوجوان نسل کے لیے ایک عملی مثال ہے۔ اُنہوں نے کھیل کے میدان میں ثابت کیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کسی سے کم نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا،پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ارشد ندیم کی غیر معمولی کارکردگی نوجوانوں کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔انھوں نے کہا کہ شاباش ارشد ندیم آپ نے ایک بار پھر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

ارشد ندیم کی جیت پورے پاکستان کی جیت ہے ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں پاکستان کا پرچم بلند کر کے سب کے دل جیت لئے۔انھوں نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراجِ تحسین کیا ان کی محنت اور جذبہ لائقِ ستائش ہے۔ارشد ندیم کا جذبہ، عزم اور کامیابی پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔ایشین ایتھلیٹکس میں تاریخی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان شاء اللہ پاکستان تاقیامت سلامت رہے گا اور پاکستان کھلاڑی دنیا بھر میں پاکستان کا نام ایسے ہی روشن کرتے رہیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات