
موٹر سائیکل کیوں گاڑی سے ٹکرائی؟، بااثرشخص کا فیملی کے سامنے شہری پر تشدد، گارڈ اور ڈرائیور گرفتار
موٹر سائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا اچانک موٹر سائیکل سے کار کو ٹکر لگی بااثر شخص طیش میں آگیا اور موٹر سائیکل سوار پر تشدد کرنا شروع کر دیا، موٹر سائیکل سوار کی بہنیں منتیں اور ہاتھ جوڑ کرمعافیاں مانگتی رہیں لیکن وہ مسلسل تشدد کرتا رہا، مقدمہ عینی شاہد محمد اسلم کی مدعیت میں گزری تھانے میں درج کیا گیا
فیصل علوی
پیر 2 جون 2025
15:52

(جاری ہے)
خواتین ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہیں مگر سلمان فاروقی نوجوان پرتشدد کرتا رہا۔بے بس خواتین ہاتھ جوڑے التجائیں کرتی رہیں مگر بااثر شہری ٹس سے مس نہ ہوا۔پولیس کے مطابق کار سوار شخص کی گاڑی کے نمبر سے اس کی شناخت کی گئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ کار سوار شخص کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی ہے تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ تاحال متاثرہ فیملی نے ابھی تک پولیس کو شکایت نہیں کی ہے۔ڈی آئی جی ساوتھ نے تصدیق کی ہے کہ ملزم کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ تشدد میں ملوث مرکزی شخص کی شناخت بھی مکمل ہو چکی ہے۔مقدمہ عینی شاہد محمد اسلم کی مدعیت میں گزری تھانے میں درج کیا گیا جس میں ملزم سلمان فاروقی کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے موٹرسائیکل سوار ایک شہری پر حملہ کر کے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ڈی آئی جی ساوتھ کا کہنا ہے کہ سلمان فاروقی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی سے بھی مسلسل رابطے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔ڈی آئی جی کامزید کہنا تھاکہ پولیس اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ملزم سمیت اس کے تمام ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں کہ کسی بااثر شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا اور متاثرہ شہری کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فیصلو ں میں تاخیرکمزور اور بے سہارا افراد کو نقصان پہنچاتی ہے جو طویل مقدمہ بازی برداشت نہیں کرسکتے.سپریم کورٹ
-
سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کے خلاف شکایات خارج کر دیں
-
خیبر پختونخوا میں بارش اورسیلابی ریلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 307 تک جاپہنچی
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی ولادیمیرپوٹن سے الاسکا میں بے نتیجہ ملاقات
-
لیموں کی اعلی قیمت والی بین الاقوامی اقسام زیادہ برآمدی صلاحیت اور بہتر منافع فراہم کرتی ہیں.ویلتھ پاک
-
سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل کا حوالہ دیکر سہیل وڑائچ کا دعویٰ
-
پاکستان میں سائیکل کا پہیہ دوبارہ چل پڑا
-
بچوں کے ہاتھوں میں اسمارٹ فون، والدین کو کیا کرنا چاہیے؟
-
پولیو کے مکمل خاتمے کی راہ میں کیا چیز رکاوٹ؟
-
لاہور میں فحش حرکات پر مبنی تقریب کا انعقاد، ماریہ بی نے ہوشربا انکشافات کردیئے
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ،6معروف فوڈ انڈسٹریز کو 10لاکھ جرمانہ ،1مشہور بیورجز فیکٹری بند
-
چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین سے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.