انڈونیشیا میں کان کا خوفناک حادثہ، 19 افرادہلاک

پولیس نے دو افراد کو حفاظتی اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر ملزم نامزد کردیا

پیر 2 جون 2025 17:01

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے کے شہر چیربون میں ایک پہاڑی کان میں چٹان گرنے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق، 8 زخمی اور 6 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ حادثہ پیش آیا، جب کھلی کان میں اچانک چٹان گر گئی اور مزدور ملبے تلے دب گئے۔انڈونیشی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی باسارناس نے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری رہا تاکہ لاپتا افراد کو تلاش کیا جا سکے۔پولیس نے دو افراد کو حفاظتی اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر ملزم نامزد کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نہ تو ورکرز کو حفاظتی سامان فراہم کیا اور نہ ہی کان کی حفاظت کے تقاضے پورے کیے۔

متعلقہ عنوان :