Live Updates

سمبڑیال کی تاریخی فتح محنت عزم اور عوامی خدمت کی سیاست کی فتح ہے‘خواجہ عمران نذیر

اہل سمبڑیال نے منافقت اور انتشار کی سیاست کو رد کر کے محبت اور خدمت کی سیاست کو چنا‘صوبائی وزیر

پیر 2 جون 2025 18:44

سمبڑیال کی تاریخی فتح محنت عزم اور عوامی خدمت کی سیاست کی فتح ہے‘خواجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے سمبڑیال کے ضمنی انتخابات میں تاریخی فتح پر اہل سمبڑیال کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمبڑیال کی تاریخی فتح محنت عزم اور عوامی خدمت کی سیاست کی فتح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابی نتائج عکاس ہیں کہ عوام نے ترقی اور خوشحالی کے سفر پر مہر لگائی ہے، اہل سمبڑیال نے منافقت اور انتشار کی سیاست کو رد کر کے محبت اور خدمت کی سیاست کو چنا،عوام نے جھوٹ ڈرامے اور تماشوں کی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا۔

ایک مرتبہ پھر سچائی اور عوامی خدمت کی جیت ہوئی ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عوام نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خدمت کی سیاست کو چنا ہے،مسلم لیگ کی حکومت وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی، انشامسلم لیگ (ن) پاکستان کو ترقی کی مزید بلندیوں پر لے کر جائے گی۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ملک کو صحیح معنوں میں آزاد خودمختار اور اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا مشن ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات