بھکر پولیس کی ماہ مئی 2025 میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیوں کی رپورٹ جاری

پیر 2 جون 2025 18:52

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایات پر بھکر پولیس کی ماہ مئی 2025 میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں کی رپورٹ جاری کر دی ۔بھکر پولیس نے 832 ملزمان کو گرفتار کر کے 97لاکھ 51 ہزار روپے مالیت کی برآمدگی کی۔اور پولیس نے ریکارڈ ٹائم میں گزشتہ ماہ میں 02 بلائنڈ مرڈرڈ کو ٹریس کر کے 07 ملزمان کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بھکر پولیس نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں 111 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا اورنشہ جیسی لعنت کے خاتمے کیلیے بھکر پولیس نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 42 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔منشیات فروشوں سے 37 کلو گرام چرس، 646 لیٹر شراب معہ تین چالو بھٹیاں شراب برآمداور پولیس نے 72 اسلحہ نمائشی اور ناجائز رکھنے والوں کو گرفتار کر کے 20 بندوق، 50 پسٹلز، 02 کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد کیں۔ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔\378